طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلیے پاکستان کا شکریہ، گلبدین حکمت یار

0

اسلام آباد: افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ایشو کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکی کی نیوز ایجنسی اندولوکو بھوربن میں انٹرویو دیتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھاکہ وہ قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک میں امن کے لئے کردار ادا کرتا رہیگا۔واضح رہے کہ سابق افغان وزیراعظم بھوربن میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لئے 57ارکان پر مشتمل افغان وفدکے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر تھے۔…

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.