ڈائریکٹر آف فشیریز نے تلےڈیم میں 10 ہزار چھوٹے مچھلیاں چھوڑے گئے

0

باجوڑ-ڈائریکٹر فشریز ضم شدہ قبائلی اضلاع محمد ارشد عزیز نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے تحصیل سالارزئی میں قائم تلی ڈیم کا وزٹ کیا جہاں پر ڈیم کیلئے خصوصی طور پر لائے گئے 10 ہزار چھوٹے مچھلیاں چھوڑے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے قبائلی اضلاع میں قائم سمال ڈیموں کو اس طرح کے مچھلیاں فراہم کر رہی ہیں

جس کا مقصد قبائلی اضلاع کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اس منافع بخش کاروبار سے فائدہ اٹھا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مزکورہ ڈیم کو چار قسم نسلوں کی مچھلیاں فراہم کی ہیں جن میں روہو، سلور کارپ، موری اور کمن کارپ کی نسل والی مچھلیاں شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص ذاتی طور پر فشیریز فارم لگانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے فیڈ ہمارا محکمہ مفت فراہم کرے گا اور اس کیلئے باجوڑ میں ہمارا دفتر فعال ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی یہ بھی کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آگاہی کیلئے سیمینار اور ورکشاپیں مقرر کریں ۔تاکہ یہاں کے عوام بھی فش فارمنگ کا تجربہ حاصل کرکے اپنے خاندان کی کمائی کو بہتر بناسکے ۔

دورے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہمند اور باجوڑ عبدالقدوس اور انسپکٹر فشریز قبائلی اضلاع ڈیپارٹمنٹ سجاد خان بھی شامل تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.