باجوڑ میں کرپشن اور اقرباپروری کا بازار گرم ہے اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں:انیس خان

باجوڑ-حلقہ Pk-101 راغگان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار انیس خان، اخوانزادہ چٹان، صدر اورنگزیب انقلابی، جنرل سیکریٹری حاجی خان بہادر شہاب الدین شہاب اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔ 
سید اخونذادہ چٹان نے کہا کہ ہمارا نصب العین باجوڑ کے عوام کا بلاتفریق خدمت ہے۔ باجوڑ میں کرپشن اور اقرباپروری کا بازار گرم ہے اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
انیس خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اور قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق باجوڑ کے مسائل کیلئے اقدامات کروں گا۔
عوام نے انیس خان کے حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.