ریڈیو شمال کی چوتھی سالگرہ کی تقریب

باجوڑ( رپورٹ انواراللہ خان ) ضلع باجوڑ کے پہلے اور اولین پرائیوٹ ایف ایم ریڈیو چینل ” ریڈیو شمال باجوڑ”  چار  سال کا ہوگیا۔

اج سے چار سال قبل یعنی 14 اگست 2016 کو اپنی سفر کا اغاز کرنے والے ضلع باجوڑکے پہلے اور اولین پرائیوٹ ریڈیو چینل 14 اگست 2019 کو چار سال کا ہوگیا ۔ ریڈیو شمال کی چوتھی سالگرہ کی تقریب بدھ کے روز ( یعنی جشن ازادی پاکستان کے دن )  منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی ۔

شرکاٰء تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے نائب صدر سید اخون زادہ چٹان ۔ ممتاز قبائلی رہنماوں۔ ملک محمد رحمان۔ ملک میاں مسعود جان ۔ پی پی پی باجوڑ کے رہنماوں۔ شہاب الدین شہاب ۔ محمد زیب خان۔ پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے رہنماء اور باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 102 سے پی ٹئ ائی کے سابق امیدوار ڈاکٹر حمید الرحمان ۔ باجوڑ میں انگریزی اخبار ” ڈان” کے نامہ نگار انواراللہ خان ۔ ریڈیو جرنلسٹ اور براڈکاسٹر شاہ خالد شاہ جی ۔ صحافی حنیف اللہ جان ۔  ریڈیو شمال کے ایم ڈی زاہد اتمانی ۔ ہوسٹس ۔ ساحل تنہاہ ۔ وحید خان تاجک ۔ شاہ خالد ۔ زولفقار۔ فرہاد رضا ۔ سلیمان دانش

ریڈیو امن کے ار جے زیشان افریدی سمیت دیگر شامل تھے ۔

کوہ مور کشمیری بیکرز کے تعاون سے بنائی گئی سالگرہ کی کیک کاٹنے سے قبل شرکاء محفل نے ریڈیو شمال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ریڈیو شمال کو نہ صرف ضلع باجوڑ کا بلکہ ہمسایہ اضلاع، مہمند ۔ دیر لوئیر اور دیر بالا کے عوام کا سب سے پسندیدہ ریڈیو چینل قرار دیا ۔  شرکاء محفل کا کہنا تھا کہ ریڈیو شمال کا باجوڑ اور قریبی اضلاع کے لوگوں کے ذہنی نشونماء اور انہیں  حالات حاضرہ سمیت ان علاقوں کے تاریخ، تہذیب اور تمدن سے اگاہ کرنے میں بہت اہم کردار ادا کررہاہے۔  شرکاء نے ریڈیو شمال کو  سابق ممبر قومی اسمبلی سید اخون زادہ چٹان جو کہ ریڈیو شمال کا چیرمین بھی ہے کو  باجوڑ اور ملحقہ قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے ایک لازوال تحفہ قرار دیا۔

انھوں نے کہاکہ ریڈیو شمال سے نہ صرف لاکھوں افراد کو مثبت تفریح فراہم ہوتی ہے بلکہ ریڈیو شمال ہی کے زریعے وہ  بہت سی اہم مسائل سے اگاہ ہوتے ہیں۔

شرکاء محفل نے ریڈیو شمال کے تمام پروگراموں کو سراہا اور کہاکہ  تمام پروگرام علاقہ کے رسم وراج ۔ ثقافت اور اقدار کے عکاسی کرتے ہیں ۔ انھوں نے ریڈیو شمال کے تمام  پریزنٹرز/ ہوسٹس اور اینکرز کے انداز اور کالروں سے طریقہ گفتگو کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہاکہ منیجمنٹ۔ کارکنوں اور پریزیٹرز کے دن رات محنت کی وجہ سے ریڈیو شمال نے محض چار سال کے قلیل عرصہ میں خود کو  صوبہ خیبر پختون خواہ کے بڑے معتبر ۔ اور قدیم ریڈیو چینیلز کے فہرست میں شمار کیا ہے ۔ مقررین محفل کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ریڈیو شمال کا شمار نہ  صرف خیبر پختون خواہ بلکہ سارے ملک کے اہم ۔ معتعبر اور سبب سے زیادہ سننے جانے والے ریڈیو چینلز میں ہوگا ۔

 تقریب سے ریڈیو شمال کے چیرمین سید اخون زادہ چٹان۔ ایم ڈی زاہد اتمانی ۔ سنیئر پریزنیٹرز/ ہوسٹس ۔ وحید خان تاجک۔ ساحل تننہا ۔ شاہ خالد ۔ زولفقار اور دیگر نے خطاب کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے افرا کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر ریڈیو شمال کے ایم ڈی اور سنیئر پریزنٹرز نے شرکاء کو  ریڈیو شمال کے پالیسی ۔ مشن ۔  فارمیٹ اور پروگراموں کے بارے میں  اگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو شمال ایک مقصد اور مشن کے لیے قائم ہوگیا ہے اور وہ مشن ہے باجوڑ کو ہر لحاظ  سے ایک مہذب ۔ ترقی یافتہ اور خوشحال علاقہ بناناہے ۔

انھوں نے کہاکہ معاشی مسائل کے باجود ریڈیو شمال اپنی مشن اور پالیسی پر کوئی سمجھوطہ نہیں کریگا اور علاقہ کے عوام کو مثبت اور بامقصد نشریات جاری رکھیں گے ۔  انھوں نے بتایاکہ روزانہ کے بنیاد پر باجوڑ اور ہمسایہ اضلاع کے لاکھوں سامعین ریڈیو کے زریعے ریڈیو شمال کے نشریات سنتے ہیں جبکہ ملک اور ملک بھر کے ہزاروں سامعین ویب سائٹ اور فیس بک کے زریعے ریڈیو شمال کے نشریات سے مستفید ہورہے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ  چینی زبان سیکھنے کا پروگرام ” ایئے چینی سیکھیئے” لوگوں میں بہت مقبول ہورہا ہے  جبکہ کئی اور پروگرام بہت جلد شروع کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر شرکاء نے سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.