باجوڑ ،پلانٹس ڈے فار پاکستان، مہم کا آغاز،

باجوڑ:محکمہ فارسٹ کے جانب سے "”پلانٹس ڈے فار پاکستان "” مہم کا آغاز  کیا گیا ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جن میں ڈی، سی با جوڑ محمد عثمان محسود،ڈی، ایف، او فارسٹ حیات علی، ایم، این اے حاجی گل داد خان، تحصیلوں ،لائن ڈیپارٹمنٹس کے دیگر آفسران سمیت قبائلی عمائدین اور سیاسی قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر سرکاری اور پرائیویٹ سکول کے طلباء، یوتھ آف باجوڑ کے آراکین سمیت قبائلی مشران نے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا ۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی، سی باجوڑ محمد عثمان محسود اور ایم، این، اے حاجی گل داد خان نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں”” پلانٹس فار پاکستان ڈے”” منانے کا اعلان کیا ہے ۔اور اس مہم میں پورے باجوڑ میں ڈھائی لاکھ پودے لگائے جائے گے ۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہیں ۔جس کے ماحول پر دوررس اور اچھے اثرات مرتب ہوگے ۔

شرکاء نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں درخت دھوپ میں سایہ، بارش میں چھتری جبکہ زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے آکسیجن مہیا کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ترقی یافتہ دور میں جس طرح گیسوں کا اخراج ذیادہ ہورہا ہے اسی طرح ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ذیادہ ہو رہی ہے جس کیوجہ سے زمین میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ساری دنیا گلوبل وارمنگ جیسے مسئلے سے دوچار ہیں ۔اور ان کا ذیادہ آثر ہم اپنی ملک میں سیلابوں کی شکل میں بھی دیکھ رہے ہیں

” پلانٹس ڈے فار پاکستان "مہم کے دوران پورے باجوڑ میں ڈھائی لاکھ درخت لگائے جائینگے ۔جن میں دیار، تائل، چیڑھ، لاچی، کیکر کے درخت شامل تھے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.