چترال: لاہور سے تعلق رکھنے والے پیرا گلایڈنگ پائلٹ پرواز کے دوران گر کر جاں بحق

0

چترال(گل حماد فاروقی) لاہور سے تعلق رکھنے والے پیرا گلایڈر دولوموس میں گر کر جان بحق ہوئے ۔ چترال پولیس کے مطابق خواجہ شیراز ناصر ولد میجر ریٹائرڈ شاہد ناصر آج دوپہر کو بیر موغ لشٹ سے چھریرہ برداری کیلے اڑ کر ہوا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک تیز ہوا چلنے لگی جس کی وجہ سے شیراز ناصر اپنے چھتری یعنی گلایڈر پر قابو نہ رکھ سکا اور دولوموچ کے مقام پر کافی اونچائی سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی ریژھ لہ ہڈی ٹوٹ گئی اسے زحمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ اپنے زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔


خواجہ شیراز ناصر ٖ:فوٹو

اس کے قریبی دوست سلیم خان اس سے ملنے لاہور سے آئے تھے اس کے مطابق شیراز ناصر پچھلے دس سالوں سے چھریرہ برداری یعنی پیرا باضابطہ سےوابستہ تھے وہ ایڈونچرپ ٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو بھی تھے اور ہر سال کثیر تعداد میں سیاحوں کو لیکر چترال لاتے تھے۔

اس کی جدید خاکی ایمبولنس میں لاہور روانہ کیا گیا ۔ان کی موت پر ہندوکش پیراگلایڈنگ ایسوسی ایشن کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.