باجوڑ: ماریہ کامران نے مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی

باجوڑ-پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والی ماریہ کامران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی ہیں۔

 ماریہ کامران ایک اعلی تعلیم یافتہ ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں اور اس کا شوہر کامران خان پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے اھم اور شعلہ بیان رھنماوں میں شمار ہوتا ہیں جن کا پارٹی کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

ڈاکٹر حمید الرحمان نے مزید کہا کہ باجوڑ سے مخصوص نشست پر موصوفہ کے انتخاب سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں مدد ملی گی۔ باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این ایز اور دو ایم پی ایز ہیں اور قاعدے کے مطابق مخصوص سیٹ باجوڑ کا حق بنتا ہیں ۔ھم اھل باجوڑ عمران خان، وزیر اعلی اور پارٹی کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مخصوص کوٹہ پر موصوفہ کی تقرری کراکے باجوڑ کے پسماندگی دور کرنے میں مدد کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ انشاء اللہ باجوڑ کے عوام نے پی ٹی آئی کو جس طریقے سے ووٹ دیا پی ٹی آئی حکومت کبھی انہیں مایوس نہیں کری گی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 26 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.