صوبہ بھر کی تمام جامعات میں نئ تقرریوں اور تعیناتیوں پر پابندی لگادی گئی ۔

پشاور-” مالی مشکلات کی وجہ صوبہ بھر کے تمام جامعات میں نئ تقرریوں اور تعیناتیوں پر پابندی لگادی گئ اطلاعات کےمطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرف سے صوبہ بھر کی تمام جامعات کو ایک تحریری  مراسلے میں حکم دیا گیاہے ۔

کہ مجاز ادارے کی  آیندہ حکم نامے کے آنے تک مجوزہ جامعات اور ان سے ملحقہ اداروں میں کسی بھی قسم کی تقرری اور تعیناتی نہ کی جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم ،صحت ،صنعت  سمیت دیگر محکمہ جات کی اختیارات صوبائی خودمختاری کے تحت  صوبوں کے پاس ہیں ۔

 

صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی یہ دوسری دور حکومت ہے کہ  اپنےسیاسی ایجنڈے میں  تحریک انصاف ہمیشہ سےفروغ تعلیم کیلئے تعلیمی اقدامات اٹھانے کا دعوی کرتی چلی آرہی ہے

یاد رہے کہ یہ فیصلہ  صوبے کو درپیش  مالی مشکلات کی روشنی میں کیاگیاہے۔ تاہم عوامی حلقوں میں اس حکومتی اقدام پر شدید تنقید کی جارہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.