مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں، صدارتی امیدوار برنی سینڈرز

واشنگٹن:ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، صورتحال پر تشویش اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

امریکی مسلمانوں کی تنظیم اثنا کے کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا امریکا کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ پر زور دے۔ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاؤن کے نام پر کشمیریوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.