باجوڑ:عوام نے قیام امن میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے، بریگیڈیئرنعیم اکبر راجہ

باجوڑ – باجوڑسکاؤٹس کے ہیڈکوارٹرخار میں  ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تبدیل ہونے والے سیکٹر کمانڈر نارتھ بر یگیڈیئرنعیم اکبر راجہ نے باضابطہ طور پر کمان نئے تعینات ہونے والے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئرغلام محمد ملک کے حوالے کی۔

الوداعی تقریب میں ایم پی اے انوار زیب خان،اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق اور دیگر سول اور عسکری حکام کے علاوہ باجوڑ کے علمائے کرام،عمائدین،باجوڑسیاسی اتحاد،آل تاجربرادری،باجوڑیوتھ جرگہ،فاٹا گرینڈجرگہ اوریوتھ آف باجوڑ کے عہدیداروں سمیت مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئرنعیم اکبر راجہ نے قیام امن اور د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار و قربانیوں کو سراہا

انہوں کہا کہ باجوڑ کے عوام و مشران نے بھی امن کے قیام میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور قربانیاں دی ہے جو لائق تحسین ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ باجوڑ کے عوام شرپسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور پاک فوج کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں

تاکہ شرپسند عناصر اپنی ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہو۔باجوڑکے مشران و عوام نے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نعم اکبر راجہ کے باجوڑ کے لئے شاندار خدمات پر انہی زبردست خراج تحسین پیش کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.