پی ایس ایف باجوڑ کابینہ تحلیل، نئے کابینہ کیلے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

باجوڑ: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات صوبائی جنرل سیکٹری عثمان شاہ مرحوم راحت یوسف ہوٹل منقعد ہوا جسمیں عبدالواجد ،حیات اللہ ،عبید جان اور سخی بہادر سمیت دیگر کالجزکے صدورنے حصہ لیا ۔
اجلاس میں باجوڑ کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئے کابینہ کیلے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے لئے سبحان اللہ مست ملنگ چیرمین،جنرل سیکرٹری اسرار جبکہ دیگر ممبران میں عثمان ،جمال،شاہد اور طارق خان کو چنا گیا ۔

اجلاس سے صوبائی سیکر ٹری عثمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہمارا فرض بنتا ہے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کی واحد نمائندہ تنظیم ہیں جو ہر پلیٹ فارم پر پختون طلباءکے حقوق کیلئے اواز اٹھا تی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف عنقریب ہر ضلع میں کنونشن کریگا اور اس کی بعد صوبائی سطح پر گرینڈ کنونشن ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.