باجوڑ : حالیہ بارش اور سیلابی ریلے سے ناوگئی بازار کے متعدد سڑکیں بری طرح خراب ، کئی دکانیں زیر اب ۔

باجوڑ میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے ناوگئی بازار کے متعدد سڑکیں بری طرح خراب ہوگئی ہیں ۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے  کئی دکانیں زیر اب ۔

ضلع باجوڑ کے تیسرے بڑے تجارتی مرکز ناوگئی کے تاجروں اور دکانداروں نے  بتایاکہ ہفتہ کے روز پیش انے والے تیز بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے  ناوگئی بازار کے مین سڑک سمیت دیگر سڑکوں کو سخت نقصان پہنچاہے۔

فوٹو بشکریہ :حسبان میڈیا

 انجمن تاجران ناوگئی بازار کے سنیئر رہنماء سرحد علی قاضی نے بتایاکہ ہفتہ کے روز انے والے شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے مین سڑک کو سخت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر ٹریفک کے قابل نہیں رہا ہے  ۔

فوٹو بشکریہ :حسبان میڈیا

 انھوں نے کہاکہ  بارش کی پانی متعدد دکانوں کے اندر داخل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے دکانداروں کو سخت معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ انھوں نے کہاکہ اب بھی بارش کی پانی ناوگئی بازار میں جمع ہیں کیونکہ بازار میں نکاس اب کا کوئی انتظام نہیں ہیں ۔

انھوں نے انتظامیہ ، محکہ روڈ اینڈ ہائے وے اور مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائے تاکہ ائندہ کے لیے بازار اس طرح کی صورتحال سے محفوظ بنایا جاسکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.