تورخم سرحد پر 24گھنٹے آپریشن شروع،5روز میں 4ہزار 584مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت

0

پشاور-پاک افغان تورخم سرحد 24گھنٹے کھلے رکھنے کے بعد مذکورہ مقام سے 5روز کے دوران 4ہزار 584مال بردار گاڑیوں کا گزر ہوا ہے جو ماضی کی نسبت 56فیصد زیادہ ہے خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق 27اگست سے 31اگست تک تورخم باڈر سے 2ہزار 930مال بردار گاڑیاں گزری تھیں جوروزانہ اوسط 586گاڑیاں ہیں مذکورہ گاڑیوں کو صرف دن کے اوقات میں گزرنے کی اجازت تھی

 جبکہ تورخم باڈر کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے بعد 2ستمبر سے 6ستمبر تک 4ہزار 584مال بردار گاڑیاں باڈر سے گزری ہیں جن کی اوسط بڑھ کر 917گاڑیاں روزانہ ہو گئی ہےں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے تجارت بڑھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے

 جبکہ اس کی کامیابی میں نادرا، ایف بی آر، ایف آئی اے ، ایف سی ، این ایل سی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے وزیر اعظم کے مشیر برائے انتظامیہ ارباب محمد شہزاد نے اس حوالے سے کہا کہ کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کا حصول خیبر پختونخوا حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا

واضح رہے کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہی ہے جسے بڑھانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تورخم باڈر کو 24گھنٹے کھلا کررکھنے کے احکامات جاری کئے تھے اور اب مذکورہ باڈر 24گھنٹے مال بردار گاڑیوں کیلئے کھلا رہتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.