قبائیلی اضلاع میں یوم عاشور کا پرامن اختتام

0

انواراللہ خان
ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی اضلاع میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں کرم ۔ اورکزئی اور دیگر قبائلی اضلاع میں تعزیئے ۔ ذولجناح اور علم کے درجنوں جلوس نکالے گئے اور اب سے تھوڑی دیگر قبل تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پزیر ہوگئے ۔

 انتظامیہ کی جانب سے ان جلوسوں کے حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کے لیے انتہائی موثر انتظامات کی گئی تھے ۔ پولیس اور فرنٹیر کور کے سینکڑوں اہلکار جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعنیات کی گئی تھے ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے اعلیٰ حکام ان جلوسوں کی نگرانی کررہے تھے ۔

 جبکہ جلوسوں کی مانیٹرینگ کے لیے درجنوں کی تعداد میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی لگائے گئے تھے ۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیوں کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپ بھی لگائے گئے تھے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کی گئی تھے ۔
مختلف اضلاع میں شام عریبان بھی منعقد ہوئی جہاں پر مقررین نے حضرت امام حسین اور دیگر شہداء کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ان تقاریب میں ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.