باجوڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سننیئر رہنماء حامی میاں گل جان شہید

0

باجوڑ ۔ حکام اور پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے عہیدارو ں کے مطابق شام ( بدھ کے روز ) نامعلوم  افراد نے صدر مقام خار میں پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے ایک سنیئر رہنماء  حاجی میاں گل جان کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 57 سالہ میاں گل موقع پر شہید ہوگیا  ۔ واقعہ کے چند لمحوں بعد لیویز فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ اوروں کی تلاش شروع کی ۔ کارکنوں کے مطابق متوفی میاں گل جان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے سنیئر رہنماوں میں ہوتا تھا جو گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ تھا ۔ مرحوم متعدد مرتبہ پارٹی کے اہم عہدوں پر رہ چکا ہے اور موجودہ وقت میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے سنیئر نائب صدر کے عہدہ پر تھے ۔

متوفی کے خاندان اور پارٹی کارکنوں کے مطابق مرحوم میاں گل جان ایک شریف ۔ پرامن اور شائستہ مزاج شخصیت کا مالک تھا 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.