باجوڑ :آزادی مارچ کیلئے جمعیت علمائے اسلام کی تیاری مکمل ،40ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے

0

خار-باجوڑ سے اسلا م آباد آزادی مارچ میں 40ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے، 23اکتوبر کو خار میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں ، جبکہ 27اکتوبر کو جے یو آئی باجوڑ کے زیر اہتمام کشمیریوں بھائی سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈیا کے مظالم کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید ، جنرل سیکرٹری مولانا لائق ، مفتی سلطان محمد ، حاجی اکبر جان ، حاجی سید بادشاہ ، مجاہد خان اور دیگر نے درجنوں کارکنان کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ نا اہل اور عوامی مینڈٹ کے خلاف بننے والی حکمرانوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام 27اکتوبر سے اسلام آباد میں آزادی مارچ کا آغاز ہوگا ، جس میں ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب امڈ آئے گا ۔ ملک کے صف اول کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں اس آزادی مارچ میں شریک ہوں گی ۔

 انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے جمعیت علمائے اسلام کے 500گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جس میں 40ہزار سے افراد ہوں گے ، آزادی مارچ میں شرکت کیلئے قافلے کے صورت میں جائیں گے ، اور ہم ضلعی انتظامیہ کو اس احتجاجی قافلے کے مکمل پرامن ہونے کی ضمانت دیتے ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ کارکنوں کے ہراساں کرنے اور آزادی مارچ قافلے میں روکاوٹ سے باز رہے ۔

 انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کیلئے 23اکتوبر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے سنیئرنائب امیر حاجی سید بادشاہ کے رہائش گاہ پر گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس میں باجوڑ کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں شریک ہوں گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.