بیسک ایجوکیشن کمیونیٹی سکولز کے اساتذہ اپنی سروس کو مستقل کرنے کا مطالبہ ،سراپا احتجاج

0

اسلام آباد( شیرذادہ)۔  نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن اوربیسک  ایجوکیشن کمیونیٹی سکولز کے اساتذہ  اپنی سروس کو مستقل کرنے کا مطالبہ لیکر  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں   تین دنوں سے  سراپا احتجاج دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کے تیسرے پہر اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک میں دھرنے میں شامل اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا۔ حراست میں لئےگئے مظاہرین میں مرد و خواتین شامل ہیں ۔ ہما رے ذرائع کے مطابق پانچ سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیاگیاہے۔

  دھرنے میں  شامل مردان سے تعلق رکھنی والی نگینہ نے باجوڑ ٹائمز کو بتایا-کہ   رات کو اسلام آباد پولیس  نے ان کے  متعدد ساتھیوں کو گرفتارکیا،

اسلام آباد:نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن اوربیسک ایجوکیشن کمیونیٹی سکولز کے اساتذہ اپنی سروس کو مستقل کرنے کا مطالبہ لیکر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین دنوں سے سراپا احتجاج دھرنا دیے بیٹھے ہیں

Posted by Bajaur Times on Friday, October 25, 2019

انھوں  مزید یہ بھی بتایا کہ پولیس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ،اور لیڈی کانسٹیبلز کی غیر موجودگی میں خواتین اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی،ان کےزیراستعمال سامان کمبل ،بستر اور کھانے پینے کی اشیاء کواپنے قبضہ میں لےلیا ۔

 صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائیلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والےروح اللہ نے باجوڑ ٹائمز کو بتایا ” کہ سنہ 1995  سے   ملک کے مختلف حصوں میں بی –ای-ایف اوربی-ای-سی-ایس کے زیر سایہ بارہ ہزار سے زائد اساتذہ  بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ ان آساتذہ میں سترہ فیصد خواتین پرمشتمل ہے

انھوں  نے بتایا  کہ کہ جس بے دردی  سےپولیس نے دھرنے میں   شامل اساتذہ پر تشدد کیا  اور خواتین کو زدوکوب کیا    انھیں  اس  بات پرحیرت ہے-  مظاہرے  میں ایک اور خاتون  نے بتایا کہ اسکی  خاتون  دوست    جو کہ مردان سے تعلق رکھتی ہے ،پولیس کی حراست میں اور اس کا فون بند جارہا ہے ، ان کا  چار سالہ  مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ میری امی کب واپس آئیگی

یاد رہے کہ اس سے پہلے سنہ2018 میں اس طرح کا احتجاجی مظاہرہ اسلام آباد میں دیا گیا تھا ،  کہ اس وقت کے وزیر داخلہ نے تمام عارضی اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔  جس پر دھرنے کی قیادت نے احتجاج ختم کردیا تھا۔ تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر  ایک بار پھر عارضی بنیاد  پر پڑھانے والے  اساتذہ نے اسلام آباد کا رُخ کیا ہے، اور مطالبات منظورہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.