پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ ازادی مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان

0

باجوڑ-حزب اختلاف کے دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ نے بھی جے یو ائی –ف کے ازادی مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کیاہے ۔ یہ اعلان پی ایم ایل ن باجوڑ کے رہنماوں کے پاکستان مسلم لیگ – ن کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے رہائش گاہ پشت سلارزی میں ہونےوالے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے سنیئر رہنماء اسرار الدین خان سلارزی کے صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سنیئر رہنماوں اور کارکنوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان مسلم لیگ – ن باجوڑ کے کارکن بڑی تعداد میں ازادی مارچ میں حصہ لیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم ایل – ن کے کارکن جمعرات کے روز ایک بڑے قافلے کے شکل میں پہلے پشت سلارزی اور بعد میں صدر مقام خار سے اسلام اباد کے طرف روانہ ہوں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.