آئی جی پی خیبر پختون خوا، ثناءاللہ عبا سی کا ضلع مہمند کا دورہ

0

سلیما ن خان مہمند

مہمند:ڈی پی او مہمند فضل احمد جان، ڈی سی مہمند افتحار عالم، اے سی لوئر مہمند قیصر خان اور پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے استقبال کیا۔

تھانہ لوئر مہمند میں ائی جی اور دیگر افسران کو سلامی پیش کی گئ اور بعد میں روایتی پگڑی لونگی پہنائی گئ۔

جرگہ ہال میں منعقدہ تقریب میں اہلکاروں سے اپنے خطاب میں آئی جی پی نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ فاٹا انضمام کے ساتھ ہی تمام فورسز پولیس میں ضم ہو چکی ہیں اور انکو خیبر پختونخوا پولیس کے برابر مراعات اور سہولیات ملیں گی۔

مہمند پولیس کے افسران نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے۔ جس میں کمیونیکیشن الات ٹرانسپورٹ، چوکیاں، پٹرول اور دوسری سہولیات کا مطالبہ کیا۔

آئی جی نے تمام اہلکاروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انضمام کے سا تھ ہی تمام قبائلی فورسز کے پی پولیس کا حصہ بن گیا ہے اور اپ لوگوں کے تمام مطالبات پورے کرنا اور تمام سہولیات دینا ہماری اولین زمہ داری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام مشکلات کا ازالہ کرکے اپ لوگوں کو روایتی پولیس کیطرح تمام سہولیات مہیا کرینگے۔

 بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں ایک سوال کے جواب کہا کہ ضم شدہ پولیس آفیسر کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ڈے ون سے خاصہ دار اور لیوی فورسز پولیس میں ضم ہو چکے ہیں اور اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں جسطرح اختیارات کے پی پولیس کے پاس ہے اسطرح احتیارات اور مراعات ان کو بھی حاصل ہ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.