باجوڑ،دو بم دھماکوں میں باجوڑ پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین دیگر زخمی

0

تحصیل سلارزی کے علاقہ درہ میں دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید تین زخمی

باجوڑ کے تحصیل سلارزی میں دو بم دھماکوں میں باجوڑ پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق دونوں دھماکے اتوار کے شام تحصیل سلارزی کے پہاڑی علاقہ درہ میں اس وقت ہوئے جب پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے ۔ حکام کے مطابق پہلے دھماکہ میں باجوڑ سکاوٹس کے دو جوان حولدار ضالک خان اور نائیک حوالدار ارشد خان زخمی ہوگئے

جبکہ وہاں پر موجود باجوڑ پولیس کے ایک اہلکار واقب خان پولیس ہیڈکوارٹر خار کو دھماکے کے بارے میں مطلع کررہے تھے کہ اور زخمیوں کو سہارا دے رہے تھے

پولیس اہلکار وافب خان شہید | فوٹو

کہ اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار وافب خان شہید جبکہ شوکت اللہ زخمی ہوگیا ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچادیا گیا تاہم بعد میں ایک ایف سی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے زریعے علاج کے لیے پشاور منتقل کیاگیا ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے

باجوڑ کے تحصیل سلارزی کے علاقہ درہ میں اتوار کے شام بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار واقب خان کی نماز جنازہ اج رات( بعد از عشاء) باجوڑ لیویز لائن خار میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ( ڈی پی او ) پیر شہاب علی شاہ ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد۔ سسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر تحصیلداران سیول وعسکری شخصیات اور باجوڑ لیویز کے اہلکاروں شرکت کی۔
باجوڑ لیویز کی چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے شہید کے تابوت پر پھولوں کے چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر شہید کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی ،شہید کو اپنے آبائی علاقے سلارزو لوئی جوڑ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.