داستان حج 1440ھ۔ قسط نمبر 1

0

شاہ فیصل ناصرسالارزئی باجوڑ

خوف کہتا ہے  کہ "یثرب کی طرف تنہا نہ چل”

شوق کہتا ہے کہ”تو مسلم ہے، بے با کا نہ چل” (اقبالرح)

ہرمسلمان کی ا‍‌پنی دینی مراکز مکةالمکرمة اورمدینةالمنّورہ سےوالہانہ محبت ہـوتی ہے- یہ آرزو وتمنّا ہر شخص کی دل میں ہــوتی ہے کہ وہ ان مقّدس مقامات کی زیارت کرکے وہاں کی برکات اورفیوض سے مستفید ہـوسکیں-حجازمقّدس سے مسلمانوں کی اتنی گہـری محبت کیوں نہ هـــوگی کہ یہ”أُمّ ألقُرى” ہے، یعنی تمام دنیا کی مرکز۔یہاں اللّه تعالی کے عظیم وقدیم گهـربیت اللّه الحرام ہیں،جس کی طرف روزانہ پنج وقتہ نمازمیں قبلہ رو ہـونا فرض ہے- اسکی اند ربہت سی نشانیاں ہیں- كعبة مشرفة، حجراسود، ملتزم، حطيم، ركن يمانى، مقام إبراهيم، آب زم زم اور صفا و مروه ہیں۔ یہاں ایک مقبول نمازکی اجر دنیا کی دوسری مقامات کی نسبت ایک لاکهـ گنّا افضلیّت رکهتا ہے- انسان اپنی اوسط عمر(60-50 سال) میں اگرپابندی سے پنج وقتہ نمازیں ادا کریں پهر بهی بیت اللہ الحرام میں ادا کی گئ ایک نمازکی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتی-

یہی فضایل اور برکات ہر مسلمان کو اپنی طرف کهینچ کر شوق زیارت میں اضافہ کرتی‎ہے- اس لئے شریعت مطہرہ نے یہاں کی زیارت کو عبادت قرار دیا ہے، جسے”حج وعمرہ” کہتے ہیں۔ حج اسلام کا وہ اھم رکن ہے۔ جو قولی، بدنی، قلبی اور مالی عبادات کا مجموعہ ہے اور عمر بھرمیں ایک بار فرض کیاگیا ہے۔ حج، عبادت کے ساتھ عشق و محبت کا ایک دلچسپ سفر اور سیاحت بھی ہے، جہاں دنیا بھر کی مختلف ممالک اور اقوام سے آئے ہوئے مختلف رنگوں ،نسلوں اور زبانوں والیں لاکھوں مسلمانوں کی اس عظیم اجتماع میں کائنات کی بہترین مقامات پر چند ایام گذرکر ناقابل فراموش یادوں کا ایک ہار بناتا ہے۔ جو نہ صرف بیان کرنے والے کیلئے دلچسپی اور سرور کا باعث بنتاہے، بلکہ سننے اور پڑھنے والے بھی یکساں محظوظ ہوتے ہیں۔ الله تعالى كی خصوصی فضل وکرم سے امسال(2019 کو) حجاج کرام کی قافلے میں مجھے  بھی شامل ہونےکی اعزازحاصل ہوئی۔ ادائیگی فرض کیساتھ ساتھ  وہاں کی دلچسپ واقعات اور ناقابل فراموش یادداشتوں کاایک حصہ بھی اپنے ساتھ محفوظ کرلیا ہے، جنہیں (#داستانِ_حج1440ھ سلسلئہ مضامین میں)  اپنے ساتھیوں کیساتھ شریک کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ (ھمارے سفر کا دورانیہ یکم ذی الحج 1440ھ سے 12 محرم 1441ھ بمطابق 2 اگست تا 11 ستمبر 2019ء تھا۔)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.