صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان کا باجوڑ دورہ

0

باجوڑ-وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر اج صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزیز ،ایم پی اے انجنیر اجمل خان،اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق اور دیگر افسران نے مہمان کا خصوصی کا استقبال کیا ۔
سول کالونی خار جرگہ ہال میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کی عہدیداران صوبائی ارکان اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ میں جارے ترقیاتی منصوبوں کی بارے میں تفصیل سے بریفننگ دی۔


صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں,

 انہوں نے کہا کہ مرجر کی ثمرات انا شروع ہوگئے ، باجوڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں ۔جسمیں تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر، محکمہ جنگلات ، زراعت، کھیلوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، ٹورازم ، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.