صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی باجوڑ کا دورہ

0

باجوڑ-وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر اج صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر اور دیگر افسران نے مہمان کا پرتپاک کا استقبال کیا ۔
سول کالونی نواگئی میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کی عہدیداران صوبائی ارکان اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ میں جارے ترقیاتی منصوبوں کی بارے میں تفصیل سے بریفننگ دی۔


صوبائی وزیر فوڈ نے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں,

انہوں نے کہا کہ مرجر کی ثمرات انا شروع ہوگئے ، باجوڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں ۔جسمیں تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر، محکمہ جنگلات ، زراعت، کھیلوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، ٹورازم ، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مہمان کا ضلع باجوڑ آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.