باجوڑ :ٹرانسپورٹرز کا پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ میں مرغی سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا پنجاب پولیس کی طرف سے ناجائز طریقے رقم وصولی کے خلاف پھاٹک صدیق آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز نے آج پھاٹک صدیق آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےکہاکہ پنجاب پولیس جو ضلع چکوال ، سواوئی، خان پور ، گوجر خان ودیگر علاقوں میں گشت کے دوران گاڑی کاغذات ، گاڑی کلر ودیگر بہانے بناکر ناجائز طریقوں سے (کے پی کے) میں مرغیوں کا کاروبار کرنے والے گاڑیوں کے ڈرائیورز سے بڑی رقم 20 ہزار سے 50 ہزار تک وصول کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہماری وہاں کوئی سنوائی نہیں ہوتی اگر گاڑی کاغذات ، لائسنس وغیرہ کے چیکنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ذمہ داری ٹریفک پولیس (ایکسائز ) کی ہیں باقی گشتی پولیس لوگوں کی حفاظت کیلئے تعینات کئے جاتے ہیں۔

 مگر یہاں پر موجود پولیس پختونوں سے رقم بٹور رہی ہیں جبکہ ہمارے ساتھ پنجاب کی مرغیوں کے کاروبار والے ٹرانسپورٹرز بھی ہوتے ہیں مگر انکو بلکل تنگ نہیں کیا جاتا جبکہ پختونوں کو بہت زیادہ تنگ کرنے سے کاروبار بمارا کاروبار بہت زیادہ متاثر ہورہا ۔

حلانکہ ہم ایک جیسے مسلمان اور پاکستانی ہیں پولیس ہمارے ساتھ غیروں کی طرح سلوک بند کردیں۔مظاہرین جسکے ساتھ انکے بچے بھی اس احتجاج میں شریک تھے

 انہوں نے ایم این اے گل داد ، ایم این اے گل ظفر ، ایم پی اے سراج الدین خان،ایم پی اے اجمل خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے پولیس کے ساتھ ہمارا جاری دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.