چترال گونمنٹ ڈگری کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز۔

0

وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کا معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے بطور مہمان حصوصی پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔

چترال(گل حماد فاروقی) سابقہ حکومتوں نے  جنگلات کی ترقی اور تحفظ  پر کوئی توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے۔ اب کپتان کی سربراہی میں  ہمارا ٹیم ملک میں دس ارب پودے لگاکر جنگلات کی کمی کو پورا کرے گی۔ ان حیالات کا اظہار وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں شجر کاری مہم میں کی۔ 

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے اور ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا ہے  یہی وجہ ہے  ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بھی  ڈی فارسیٹیشن یعنی جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ اب  صوبائی حکومت  وزیر اعظم عمران خان  کے ویژن  کے مطابق  ہمارا ٹیم  دس ارب پودے لگائیں گے اور جنگلات کی کمی پر بہت جلد قابو پائیں گے۔ ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ ہندوستان میں جنگلات کی شرح 23 فی صد ہے اور ملک خداداد پاکستان میں  صرف ڈھائی فی صد جنگلات ہے تو ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کا مشن یہی ہے کہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا جائے تمام بنجر زمین، پہاڑوں، دریا کے کنارے اور  حالی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ہم بھی جنگلات کی شرح اسی حد تک لے جائیں گے جو ہمارے دشمن ملک کا ہے۔ 

انہوں نے ہندوستان کے وزیرا عظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے انہوں نے مسلمانوں کا جیون حرام کیا ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کا اتنے حقوق حاصل ہیں  جتنا کہ   اکثریت کو حاصل ہے انہوں نے اپنا مثال دیتے ہوئے کہا کہ چترال سے حکمران پارٹی کا ایک ایم پی اے   یا ایم این اے بھی نہیں ہے مگر پھر بھی خان صاحب کے وعدہ کے مطابق مجھے  صوبائی حکومت میں محصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی چن لیا گی اور بعد میں وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ  اقلیتی امور پر معاون حصوصی کا قلمدان بھی سپرد کیا گیا جو صوبائی وزیر کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر علےٰ خیبر پحتون خواہ محمود خان کا چترال میں حصوصی دلچسپی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مجھے بھی ایک کروڑ روپے  حصوصی فند دیا ہے اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت اللہ کو بھی اتنا ہی فنڈ جاری کیا ہے۔وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ چترال میں محتلف منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہونے والا ہے اور لوگ بہت جلد حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔

 انہوں نے ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کالج کے تعمیر و ترقی میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ 

بعد میں انہوں نے بھی دیا رکا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی خان، صدر تاجر یونین چترال شبیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عمیر نواز اور محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے کالج کے طلباء میں بھی مفت پودے تقسیم کرکے ان پر زور دیا کہ وہ ان پودوں کو ضرور اپنے گھروں، کھیتوں اور زمین میں لگاکر جنگلات بڑھانے میں حکومت کے ساتھ مدد کرے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.