خیبر،سڑک کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف قومی مشران کا احتجاجی مظاہرہ

0

ملاگوری-مظاہرین کی قیادت ملک عبدالمنان ملاگوری، قومی اتحاد کے چیئر مین ابوالحسن صادق، صدر سجاد خان، جنرل سیکرٹری صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری، سماجی کارکن کفایت اللہ عرف خان ملاگوری، ملک داﺅد ، ملک سیف الرحمن، ملک ہمایون و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈ اُٹھائے رکھے تھے جس پر حکومت سے سڑک کی تعمیر کرانے کے مطالبے درج تھے۔

مظاہرین سے اپنے خطاب میں ملک عبدالمنان ملاگوری نے کہا کہ ملاگوری کے علاقہ شیر برج میں سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے اور لوگ پیدل بھی نہیں چل سکتے۔ جبکہ سڑک کھنڈرات کی منظر پیش کررہا ہے۔صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری نے کہا کہ اس سڑک پر سینکڑوں ماربل فیکٹریاں قائم ہیں جس میں ہزاروں مزدور کام کررہے ہیں اور واپڈا کو کروڑوں روپے کی بل بھی دیتے ہیں مگر سڑک کی بدحالی کے باعث یہ ماربل فیکٹریاں بند ہونے کا حدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب نمائندوں اور انتظامیہ سے کئی بار اس سڑک کی تعمیر کےلئے درخواستیں دیئے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

مظاہرین سے اپنے خطاب میں سماجی کارکن کفایت اللہ عرف خان ملاگوری نے کہا سوات سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک کے علاوہ کسی نے ان کی سڑک کی تعمیر کی فریاد نہیں سُنی ہے جس پر پوری ملاگوری قوم ان کے انتہائی مشکور ہے ۔

مظاہرین نے انتظامیہ اور نومنتخب پارلیمنٹرینز کوسڑک کی تعمیر کےلئے 1ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی اور اگر ایک ہفتہ کے اندر سڑک کی تعمیرپر کام شروع نہیں کی گئی تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے اور سڑک کی تعمیر تک یہ احتجاج جاری رہے گی۔

آخر میں مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.