کرونا وائرس:پندرہ دن کیلئے ہر قسم کے جرگوں ، اجتماعات پر پابندی ہوگی،جرگہ

0

ترکھانی و اتمانخیل قبائل اور باجوڑ کے علمائے کرام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ جرگہ ۔ ترکھانی اور اتمانخیل کے جرگہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بڑے فیصلے ۔ پندرہ دن کیلئے ہر قسم کے جرگوں ، اجتماعات ، جلسہ وجلوسوں پر پابندی ہوگی ۔ اس کے علاؤہ شادی بیاہ کے تقریبات پر بھی پابندی ہوگی ۔

جرگہ میں فیصلہ کیاگیا کہ اشیائے خوردونوش اور میڈیسن کے علاؤہ دیگر تمام دکانیں بند رہیگی۔ ضلع کے کراسنگ پوائنٹس پر انیوالے کی سکریننگ ہوگی جبکہ دوسرے اضلاع کے لوگوں کی باجوڑ آمد پر عارضی پابندی ہوگی ۔

 جرگہ میں اتمانخیل و ترکھانی قبائل کے مشران سابق گورنر شوکت اللہ خان ، سابق ایم این اے شہاب الدین خان ، ملک ایاز آف برخلوزو ، ضلع باجوڑ کے علمائے نے شرکت کی ۔

جرگہ میں علمائے کرام نے اعلان کیا کہ ہم مساجد اور مدارس کے ذریعے عوام میں شعور و آگاہی کیلئے کام کرینگے اور اس کے علاؤہ مدارس بھی بند رہینگے جبکہ مساجد میں غیر ضروری رش سے بھی اجتناب کیا جائیگا۔

 

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلمان خالد نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام ہمارا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.