وباء کی دنوں میں باجوڑ میں بجلی کا بحران

0

تحریر : غابد مغل : انگریزی سے اردو ترجمہ :انواراللہ خان

ملک کے دیگر شہروں اور علاقوں کی طرح باجوڑ میں بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور یوں بارہ لاکھ عوام حکومتی احکامات کے تحت اپنے گھروں تک محدود ہوگئی ہیں ۔ حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے کرونا وائرئس کے وباء کے خلاف جنگ کے نتیجے میں کئی دنوں سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے اگر ایک طرف روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہی گئی ہے تو دوسری طرف ضلع بھر کے تمام تجارتی اورکاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں ۔ میرے خیال میں کاروباری مراکز کی بندش اور ضلع میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کرونا وائریس جس نے دیناء کے ایک سو اٹھانوے ممالک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے انتظامیہ کا اس وبائی مرض کے خلاف ایک اچھا قدم ہے کیونکہ جان ہے تو جہان ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت اور انتظامیہ جو کچھ کررہی ہیں یہ ہمارے لوگوں کی فائدے کے لیے کررہے ہیں کیونکہ حکومت اور انتظامیہ چاہتی ہیں کہ لوگ وبائی مرض سے محفوظ رہے ۔ لیکن دوسری طرف باجوڑ میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی بحران میں شدت اگیاہے جس کی وجہ سے گھروں میں محصور افراد خصوصاً طالب علموں اور ملک کے بڑے شہروں ۔ کراچی ۔ لاہور ۔ اسلا م اباد ۔ فیصل اباد ۔ پنڈی ۔ پشاور ۔ سوات ۔ ایبٹ اباد ۔ حیدراباد ۔ گجرانوالہ ۔ اور گجرات ۔سمیت دیگر شہریں شامل ہیں سے ائے ہوئے لوگوں جن میں اکثریت جوانوں اور طالب علموں کی ہیں کو بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ یہ لوگ مذکورہ بالا شہروں میں بجلی سے عادی ہیں لیکن جب سے وہ یہاں پر ائے ہیں بجلی کا نام و نشان تک نہیں ۔ میرے خیال میں بجلی کی یہ بحران پہلے سے زیادہ ہیں ۔ پہلے تو یہ تھا کہ مارکیٹیس بھی کھلے تھے ۔ ماربل کی فیکٹریاں اور دیگر چھوٹے موٹے کارخانے بھی چل رہی تھی تو ہم مانتے تھے کہ بجلی کا بحران زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے ہے ۔ لیکن اب جبکہ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں تو اسی میں بجلی کی اس جاری سنگین بحران کا تو کوئی جواز نہیں بنتا ۔ میں اپنے اس کالم / گزارشات کے زریعے انتظامیہ کے حکام ۔ واپڈا کے حکام اور بالخصوص اپنے علاقہ کے پانچ ممبران پارلیمنٹ سمیت تمام سیاسی اور عوامی رہنماوں سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم بجلی کی اس سنگین بحران کا کوئی حل نکالے تاکہ گھروں میں کئی دنوں سے موجود افراد بالخصوص طلباء اور طالبات کو اپنے مطالعہ اور ہوم ورکس میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں ۔ امید ہے کہ اپ اس سلسلے میں اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کارلائیں گے ۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوں ۔ اپ کا عابد مغل سکنہ خار باجوڑ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.