باجوڑپولیس کا کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز , نرسز , پیرامیڈیکل کے لیے گارڈ اف انرکا انعقاد

0

خار  ( انواراللہ خان ) باجوڑپولیس کا کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز ۔ نرسز ۔ پیرامیڈیکل اور دیگر طبی عملہ کی حوصلہ افزائی کے لیے خراج تحسین اور گارڈ اف انرکا انعقاد

۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں منعقد ہوئی جس میں باجوڑ پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے ڈاکٹروں ۔ نرسروں ۔ پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے حکام کو گارڈ اف انر پیش کیا گیا ۔

اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر پیر شہاب علی شاہ ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈآکٹروں ۔ نرسوں ۔ پیرامڈیکل سٹاف ۔ محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال خار کے سنیئر سٹاف کو پھولوں کے دستے بھی پیش کی گئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے کہاکہ اج کے تقریب کا اولین مقصد باجوڑ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں ۔ نرسز۔ پیرامیڈیکل سٹاف۔ اور محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے حکام کی حوصلہ افزائی اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔پیرشہاب علی شاہ نے کہاکہ کروناوائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ میں ڈاکٹرز،نرسسز اورپیرامیڈیکل سٹاپ کاکردارقابل ستائش ہے۔ڈاکٹرزکی جاں فشاں خدمات کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

انھوں نے کہاکہ باجوڑ پولیس بھی کرونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے حکام، ڈآکٹروں ۔ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے پولیس کی جانب سے ان کے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.