باجوڑ میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایاگیا

0

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے پودا لگایا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگائیں پیداوار بڑھائیں۔ پلانٹ فار پاکستان کے تحت ضلع بھر میں پچیس لاکھ درخت لگائیں جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد آزاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے سی خار فضل رحیم ، اے سی ناوگئی حبیب اللہ وزیر، ڈی ایف او عابد ممتاز، رینج افیسر محمد الیاس ، انٹرن اے سی شکیل احمد ، اللہ نواز خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔

 ڈی سی باجوڑ نے کہا کہ آج سے یہ مہم موسم کے اختتام تک باجوڑ کے ہر علاقے میں جاری ہوگا جس میں تقریبا پچیس لاکھ درخت جو مختلف اجناس پر مشتمل ہونگے لگائیں جائیں گے۔ جس سے باجوڑ اور آس پاس کے فضاء کشش اور گندگیوں سے پاک ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤکا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عابد ممتاز کے ہمراہ علیزوں بتائی،ارنگ اور سیری سر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، 10 بلین ٹری پلانٹیشن کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے فاریسٹ لیبر میں کٹس تقسیم کئے۔علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور فارسٹ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.