باجوڑ روٹ کو دیر چترال سی پیک موٹر وے منصوبے سے نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

0

خار:باجوڑ روٹ کو دیر چترال سی پیک موٹر وے منصوبے سے نکالنے کے خلاف باجوڑ خار میں احتجاج کیا گیا ۔
اس سلسلے میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرجر کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اس منصوبے میں باجوڑ روٹ کو بھی شامل کیا جائیگا ۔
لیکن بدقسمتی سے حکومت ہمیں جان بوجھ کر اس منصوبے سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کو پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش سے بھی کافی نقصان پہنچ رہا ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اس طرف بھی توجہ نہیں دے رہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر باجوڑ کو سی، پیک موٹر وے منصوبے میں شامل نہ کیا گیا، تو مکمل شٹر ڈاون کرکے وزیر اعلی محمود خان کے باجوڑ دورے کو ناکام بنا دیا جائیگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.