بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل،حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں 20اگست تک مرتب کی جائیگی

0

الیکشن کمیشن کے افسران پر مشتمل ٹیموں کا تمام اضلاع کا دورہ،حلقہ بندیوں  کی ابتدائی فہرستیں 20اگست تک مرتب کی جائیگی۔ حتمی اعلامیہ 13اکتوبر کو جاری ہوگا۔

پشاور:  خیبر پختونخوا میں بلدیاتی  انتخابات  کے لئے ویلیج اور نیبر ہڈکونسلوں کی حلقہ بندیوں پر کام کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ مانیٹرنگ ٹیموں نے تمام اضلاع کا دورہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے  سات ڈویژنوں کے لئے سینر افسران پر مشتمل سات ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے 5اگست سے 10 اگست تک اضلاع کا دورہ گیا۔ اور اپنی جائزہ رپورٹ صوبائ الیکشن کمشنرکو ارسال کردی ہے۔

 شیڈول  کے مطابق    20اگست  2020تک حلقہ بندیوں کی ا بتدائی فہرستیں  مرتب کی جائیگی۔ عوامی تجاویز اور اعتراضات  کے لئے  ابتدائی حلقہ بندیوں  کی فہرستوں کی اشاعت21اگست کو شائع ہوگی۔  جبکہ عوام اپنے تجاویز اور اعتراضات 22اگست سے 6ستمبر تک ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی  (Delimitation Authority)کے پاس  داخل کرسکیں گے۔ ریجنل الیکشن کمشنرز ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں۔

   ان تجاویز  اور   اعتراضات پر فیصلہ   5اکتوبر  تک کیا جائیگا۔   ڈیلیمٹیشن اتھارٹی اپنے  فیصلوں سے   حلقہ بندی کمیٹیوں کو  12اکتوبر تک آگاہ کریگا۔  جبکہ 13اکتوبر  کو حلقہ بندیوں کی  حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔       

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.