مالاکنڈ: 76 سالہ باہمت بزرگ کا کمال، بی اے میں داخلہ لے لیا۔

0

چکدرہ  لوئیر دیر: اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، اس حوالے سے بے شمار احادیث اور قرآنی آیات ہیں، بچپن سے ہم پڑھتے آئے ہیں کہ ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو، مالاکنڈ کے بزرگ نے اس پر عمل کردکھایا اور 76 برس کی علم حاصل کرنے کی ٹھان لی

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں 76 سالہ بزرگ نے اپنی تعلیم کی پیاس بجھانے کے لیے مالاکنڈ یونیورسٹی میں بی اے میں داخلہ لے لیا۔مالاکنڈ یونیورسٹی میں بی اے کا داخلہ لینے والا 76 سالہ بزرگ چار بیٹیوں کا باپ ہے۔

76 سال بزرگ نے ان تمام لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے، جو کسی نہ کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل یا جاری نہیں رکھ پاتے، مالاکنڈ کے رہائشی بزرگ نے ان تمام افراد کو پیغام دیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی، آپ جب چاہیں تعلیم کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر سکتے ہیں۔

مالاکنڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 76 سالہ بزرگ کی بی اے میں داخلہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے بی اے میں داخلہ دے دیا ہے۔۔ 76 سالہ بابا نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں بی اے داخلہ کیلئے فارم داخل کردیا۔جس پر یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان صاحب نے نہ صرف فیس کردی بلکہ بلکہ بابا کیلئے M.A تک فری تعلیم کااعلان بھی کردیا۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.