محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ کی جانب 252 افراد میں 504 چھوٹے جانور تقسیم

0

باجوڑ: محکمہ لائیو سٹاک ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئی ،غریب بیوہ دیہی خواتین اور معذور افراد میں چھوٹے جانور تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہو

پولٹری فارم میں لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر احمد یونس منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے غریب خواتین اور معذور 252 افراد میں 504 چھوٹے جانور تقسیم کئے  گے جن میں اعلی نسل کی بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں

اس سلسلے میں ایک تقریب پولٹری فارم خار میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر تھے ۔
اس موقع انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمداور ایم این ایز فوکل پرسن نے بھی موجود تھے۔


ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے جانور تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوہ خواتین اور معذور افراد میں جانوروں کی تقسیم حکومت خیبر پختونخواکا بہترین فلاحی منصوبہ ہے۔جس کی بدولت انہیں باعزت روزگار کی فراہمی یقینی ہو گی ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مزید کہا کہ بچے دینے والی بھیڑ بکریوں کی تقسیم سے مستحق خاندانوں کو زبردست معاشی سہارا ملے گا۔


آخر میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر احمد یونس صاحب نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر کو اپنی طرف سے شیلڈ پیش کی ۔

یاد رہے ! کہ سوشل میڈیا پر عوامی حلقو ں کی جانب سے تنقید کیا جارہا ہے کہ لائیو سٹاک باجوڑ کی جانب سے تقسیم کے گئے جانور اقراباء فروری اور من پسند لو گو ں میں تقسیم کیا گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.