خیبر :پائندی للمہ میں سڑک کی زبردستی تعمیر کے خلاف عوا م نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

0

محمد زاہد ملاگوری

ملاگوری ٗپائندی للمہ میں سڑک کی زبردستی تعمیر کے خلاف عوا م نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے علاقہ پائندی للمہ، عزیز آباد کے رہائشیوں حاجی لقمان شاہ، سیال جان، جان وزیر، شاہد خان و دیگر نے بتایا کہ ان کی زیر خرید ذاتی زمین پر سڑک کی تعمیر زبردستی اور ناجائز طریقے پر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی کئی ایکڑ زمین پرانہیں معاوضہ دیئے بغیر زبردستی قبضہ کروارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں لاکھو ں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زمین پر ان سے پوچھے بغیر سڑک گزر رہی ہے جوکہ سراسر ظلم و جبر ہے۔  انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور نورالحق قادری، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر،سی اینڈ ڈبلیو حکام و دیگر سے مطالبہ کیا کہ ان کی حالت پر رحم کی جائیں اور انہیں اراضی کا معاوضہ دی جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.