باجوڑ میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد

0

انواراللہ خان

باجوڑ: یہ ایک روزہ کانفرنس باجوڑ کے جوانوں کی تنظیم – یوتھ اف باجوڑ نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے سول کالونی خار میں منعقد کیا تھا۔ ایڈیشنل کمشنر کے کانفرنس روم میں منعقد ہونے والے اس کانفرنس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ۔ صحافیوں اور یوتھ اف باجوڑ کے ارکان نے شرکت کی ۔باجوڑ کے تاریخ میں سوشل میڈیا کے حوالے سے اس پہلی اور شاندار کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاو ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) محمد زمین ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس ) سہیل عزیز۔ یوتھ اف باجوڑ کے بانی چیرمین ریحان زیب خان۔ سوشل میڈیا ایکسپرٹ مسعود خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔
مقررین نے سوشل میڈیا کے تاریخ ۔ اہمیت اور مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اسے موجودہ دور میں اطلاعات کا سب سے موثر اور طاقتور زریعہ قرار دیا ۔ مقررین نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلج بن گیا اور سوشل میڈیا نے مختلف براعظموں اور ممالک میں بسنے والے اربوں افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے اور ان کے درمیان جعرافیائی خلیج کو ختم کردیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد زمین نے کہاکہ سوشل میڈیا مختلف ممالک کے انسانوں کے درمیان رابطے اور مختلف ایشیوز پر اظہار خیال کا سب سے موثر اور بہتر زریعہ ہے ۔ انھو ں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے استعمال میں روزبروز اضافہ ہورہاہے اور دنیاء بھر کے تقریباً تمام ممالک کے کروڑں افراد روزانہ کے بنیاد پر مختلف سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرتے ہیں ۔


محمد زمین کا کہنا تھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس انسانوں کے بہتری اور فائدہ کے لیے بنے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مختلف ممالک کے شہریوں نے اسے اپنی مخصوص” ذاتی فائدہ” کے لیے استمعال کرنا شروع کیاہے۔ محمد زمین نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے مختلف ممالک کے شہریوں بالخصوص سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے سوشل میڈیا کو ایک دوسرے کے خلاف بطور پروپیگینڈہ ٹول استعمال کررہے ہیں ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض خان شیرپاو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا ہمارے روزمرہ زندگی کا ایک اہم جزو بن گیا ہے اور موجودہ وقت میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جن کا سوشل میڈیا تک رسائی نہ ہو ۔
تاہم فیاض خان شیر پاو نے کہاکہ زندگی کے دیگر امور کی طرح سوشل میڈیا کے استعمال کے بھی کچھ اصول اور ضوابط ہیں جن کی پابندی انتہائی لازمی ہے ۔
تاہم ڈی سی نے کہاکہ بدقسمتی سے بہت کم لوگ سوشل میڈیا کے ان اصولوں اور ضوابط کی پابندی کرتے ہیں ۔


انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان بھر بالعموم اور باجوڑ بالخصوص میں زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا کا انتہائی غلط اور منفی استعمال کرتے ہیں جو بقول ان کے معاشرہ میں بگاڑ کا زریعہ بن رہاہے ۔ فیاض شیر پاو نے کہا کہ باجوڑ نہ صرف ایک خوبصورت علاقہ ہے بلکہ یہاں کے لوگ انتہائی پرامن ۔ محب وطن ۔ مہذب اور ترقی پسند ہیں اور باجوڑ جیسے لوگ انھوں نے دیگر علاقو ں میں نہیں دیکھے ہیں ۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں بیشتر لوگ جن میں بقول ان کے کم عمر اور ناپختہ جوان شامل ہیں سوشل میڈیا کا انتہائی غلط اور منفی استمعال کرتے ہیں جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقہ کے لیے اچھا نہیں ہیں
انھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا جس مقصد کے لیے بنا ہے بہت سی لوگ ان سے بالکل ناواقف ہیں۔
انھوں نے یوتھ آف باجوڑ کے نوجوانوں کو علاقائی ترقی امن اور خوشحالی کیلئے میڈیا کے بہتر استعمال پر تلقین کی۔


انہوں نے کہا کہ نئی نسل سے کہاکہ اپنی مکمل توجہ تعلیم پر دیں۔ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی مدد سے ہم تمام انتہاپسندانہ نظریات کو شکست دیکر ایک ترقی یافتہ ملک کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نےیوتھ آف باجوڑ کے پوری ٹیم اور چیئرمین ریحان زیب خان کے اس شاندار اقدامات کو سراہا۔ اور ہر قسم تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے یوتھ اف باجوڑ کے متعدد متعدد ممبران اور مقامی صحافیوں کو حوصلہ افزائی کے اسناد دیے ۔
اس سے قبل یوتھ اف باجوڑ کے چیرمین ریحان زیب خان اور تنظیم کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے کانفرنس کے انعقاد کے اعراض و مقاصد اور اہمیت کے بارے میں شرکاء کو اگاہ کیا ۔ کانفرنس کے ارگنائزرز کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد باجوڑ میں سوشل میڈیا کے غلط استمال کو روکناہے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سوشل میڈیا کے مثبت اور غلط استعمال کے فوائد اور نقصانات سے اگاہ کرنا ہے ۔ ریحان زیب خان نے کہاکہ یوتھ اف باجوڑ کئی سالوں سے باجوڑ میں مختلف ایشیوز پر کام کررہاہے اور اس طرح کے کانفرنسز دیگر قبائلی اضلاع میں بھی منعنقد کئے جائیں گے ۔

انگلش میں پڑھیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.