باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایاگیا

0

6ستمبر ضلع باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایاگیا۔اس سلسلےباجوڑ خار سول کالونی جرگہ ہال میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ، سیکٹر کمانڈنٹ نارتھ بریگیڈیئر اظہر منیر ،ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاؤ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق شہزادہ کوکب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم، لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور شہداء ورثاء نے شرکت کی۔


تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے طلباء نے نعت،قومی ترانے اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے سول کالونی جرگہ ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈنٹ نارتھ بریگیڈیئر اظہر منیر اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤنے کہا کہ آج پوری قوم اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ہمیں ان شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں ،افسروں، پولیس، سیکورٹی اداروں اور شہریوں وطن عزیز کی نظریاتی و جغرفیائی سرحدوںکی حفاظت کے علاوہ عوام کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اور ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔
تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر اظہر منیر اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق شہزاد کوکب نے شہداء کے ورثاء اور طلباء میں تحائف تقسیم کئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.