باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات مکمل ۔ حاجی لعلی شاہ صدر منتخب

0

باجوڑ-باجوڑ چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری  کے سالانہ انتخابات مکمل ۔ حاجی لعلی شاہ سال 21-2020 کےلئے صدر منتخب  ہوگئے۔باجوڑ چیمبر آف   کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سالانہ الیکشن کے سلسلے میں ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس ہوا جس میں حاجی لعلی شاہ صدر،حاجی رحمان علی سینئر نائب صدر اور شوکت یوسف نائب صدر منتخب ہو گئے جس کا اعلان الیکشن کمیشن کے ممبران نے کیا۔ نئے ممبران 1 اکتوبر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے منتخب ہونے والے صدر حاجی لعلی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد از جلد لانا اور پاک افغان بارڈر تجارت کیلئے کھولنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ تاکہ علاقہ میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور روزگار کے بہترین اور زیادہ  سےزیادہ مواقع پیدا ہو سکیں۔ باجوڑ چیمبر ضلع باجوڑ کو دوسرے ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ نو منتخب سینئر نائب صدر حاجی رحمان علی نے کہا کہ ہم نو منتخب صدر حاجی لعلی شاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ضلع باجوڑ کی ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ضلع باجوڑ کی ترقی کیلئے نہایت معاون ثابت ہونگی۔ جس سے نہ صرف ہماری معاشی ترقی ممکن ہو گی بلکہ معاشرتی ترقی بھی ہو گی اور ضلع میں انڈسٹری کا پہہ چلے گا۔ نو منتخب نائب صدر شوکت یوسف نے کہا کہ ہم اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہم پہ اعتماد کرتے ہوئے ہمیں نائب صدر منتخب کیا نومنتخب صدر حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں ضلع باجوڑ کی تعمیرو ترقی میں اپنی قیادت کی بھرپور معاونت اور ایگزیکٹیو کمیٹی کو ساتھ لےکر چلیں گے اور جہاں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار کے فروغ کیلئے کوشاں ہے وہیں ہم ضلع باجوڑ کی نوجوان نسل کیلئے بہتر روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے اور نوجوان نسل کیلئے چھوٹے ، بڑے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار بھی میسر کریں گے۔

نو منتخب صدر،سینئر نائب صدر،نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبرز کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد پیش کیں گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.