خیبر پختونخوا انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا باجوڑ دورہ

0

باجوڑ-خیبر پختونخوا انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا۔

ضلع باجوڑ پہنچنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے آئی جی پی کا استقبال کیا باجوڑ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔

باجوڑپولیس لائن میں ٹریننگ سکول میں لیویز اور خاصہ داروں کو دی جانے والی تربیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آئی جی پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تربیت جوانوں کے پیشہ وارانہ کیرئیر کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، جو اہلکار ٹریننگ سکول سے زیادہ علم، تربیت اور تجربہ حاصل کرکے نکلے گا، وہ فیلڈ میں عوام کی بہتر خدمت کی پوزیشن میں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ  اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق نےمعزز مہمان خیبر پختونخوا انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو ثقافتی لونگی اور یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.