0

ضلع خیبر طورخم بارڈر امپورٹ ٹرمینل میں خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر امپورٹ ٹرمینل پر خوگہ خیل کے عوام کاہن ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف طورخم بارڈر پر ٹرمینل کے زمین دینے پر جون 2015معاہدے کے خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے طورخم باچا مینہ کے مشر برکت اللہ شینواری شاہ رحمان شینواری اور زولفقار شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی اور ایف بی آر حکام ان کے ساتھ ٹرمینل کے لئے زمین دینے کے لئے جون 2015کے معاہدے کے خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ان کی دیگر زمینوں پر ناجائز تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہیں جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور معاہدے سے زیادہ زمین پر جاری تعمیراتی کام کو فوری طور پر بند کی جائے اور ان کے ساتھ کی گئی معاہدے پر عمل درآمد کی جائے مقررین نے کہا کہ سالانہ قوم خوگہ خیل کے لیز کی رقم میں اضافہ کیا جائے قوم کے ساتھ کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی جائے طورخم بارڈر پر خوگہ خیل کی زمین کی صحیح حد براری کی جائے اور طورخم بارڈر پر زمین پر کام کرنے سے پہلے خوگہ خیل کے مشران اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے. طورخم بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر برکت اللہ شینواری نے کہا کہ خوگہ خیل قوم کے تمام مطالبات تسلیم ہونے تک پر امن احتجاج جاری رہے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.