ٹرائبل یوتھ مومنٹ ,ائس اور دیگر منشیات کی بڑھتی ہوئی رحجان ,روک تھام کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد۔

0

سیمینار میں علاقائی مشران، طلباء اور سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔

تفصیلات کی مطابق ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گردئی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا تھا، جس کا مقصد ضلع باجوڑ میں ائس اور دیگر منشیات کی بڑھتی ہوئی رحجان کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے تھے،

اس موقعے پر ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے سینئر نائب صدر مصباح الدین اتمانی نے کہا کہ سیمینار کا مقصد ائس اور دیگر منشیات کی خطرناک انجام سے نوجوانوں اور طلباء کو آگاہ کرنا ہیں۔

سیمینار سے مولانا خانزیب، سعید اللہ جان، انجینئر خائستہ محمد، عطاء اللہ، سید صدیق اکبر اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع باجوڑ کو ائس اور دیگر منشیات سے پاک صاف رکھنے کیلئے ہر شخص کیلئے ضروری ہیں کہ وہ اپنا حصہ ڈالے،

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔

شرکاء نے ضلع باجوڑ میں منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی مرکز کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

 منشیات کی روک تھام اگر بروقت نہ کی گئ تو وہ دن دور نہیں کہ ہماری درسگاہیں چرسگاہوں کا منظر پیش کرینگے اور اس لعنت کی وجہ سے معاشرے میں بد آمنی جنگل کی آگ کی طرح پھیلنگی جس پر قابوں پانا مشکل ہو جائیگا۔

سیمینار کے شرکاء نے ایک متفقہ قرار داد بھی پاس کیا جس میں درجہ ذیل مطالبات کی گئی۔

1)حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی نصاب میں منشیات کے آگاہی کے حوالے سے ہر جماعت میں کم از کم اک چپٹر لازمی طور پر شیئر کریں۔

2)حکومت کو چاہیے کہ اس لعنت سے متاثرہ افراد کے مفت علاج کے لیے جلد از جلد نہ صرف سنٹر کا قیام عمل میں لائے بلکہ اُنکے صحت یابی تک ان کے ساتھ مالی تعاون بھی کریں۔

3)تمام ملوث اور ذمہ دار عناصر  کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ  دیگر لوگوں کے لیے نشان عبرت  بن جائیں ۔

4)آئین پاکستان کی روسے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات کے خرید وفروخت اور استعمال پر پابندی کے لیے جو حدود مقرر ہیں اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیں۔

جس کے بعد سپیکرز، شرکاء اور ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے ممبران میں شیلڈز اور ایوارڈز تقسیم کی گئی۔

سمینار میں رضوان اللہ، نجیب اللہ،  سمیع اللہ، عالمزیب، محمد، سلیمان فارسی اور دیگر بھی شریک تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.