ضلع خیبر :ملاگوری گورنمنٹ مڈل سکو ل تار خیل کی عمارت انتہائی خستہ حال

0

ملاگوری(محمد زاہد ملاگوری)

ملاگوری گورنمنٹ مڈل سکو ل تار خیل کی عمارت انتہائی خستہ حال  دیگر تمام سہولیا ت سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی سب تحصیل کے علاقے میاں مورچہ میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول تارخیل دور جدید میں بھی سہولیا ت سے محروم ہے۔

 سکول میں پی ٹی سی فنڈز سے چار دیواری کی تعمیر جاری ہے مگر دیگر سہولیات باتھ رومز، فرنیچر ،طلباءکےلئے کمروں کی کمی، کھیل کود کا میدان، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی ، کھڑکیوں ، دروازوں کی مرمت سمیت دیگر سہولیا ت کی کمی ہے۔

 مقامی والدین کے مطابق ان کے بچے فرنیچر نہ ہونے کے باعث زمین پر گرد آلود ماحول میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ عمارت کی خستہ حالی کا یہ حال ہے کہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے۔

 ان کے مطابق مذکورہ سکول کے مسائل کے حوالے سے بارہا حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر دنیا سیدکے مطابق ہذا میں300سے زائد طلبا ءزیر تعلیم ہے اور ان کا تبادلہ حالیہ ہوا ہے اور سکول کے مسائل کے حل کےلئے محکمہ تعلیم کے حکام کی توجہ مبذول کرانے کےلئے کوشاں ہے

 جبکہ سکول میں تدریسی عمل کو بہترین بنانے کےلئے بھی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیںتاکہ مقامی طلباءتعلیم حاصل کرکے معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس حوالے سے جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخیبر نثار محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکوری سکول کو فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرکے دم لیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.