محکمہ زراعت باجوڑ : پی ایس ڈی پی کے تعاؤن سے زیتون کاشت کے حوالےسے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0

باجوڑ-محکمہ زراعت باجوڑ نے پی ایس ڈی پی کے تعاؤن سے تجارتی بنیاد پر زیتون کی کاشت کے حوالےسے سول کالونی خار میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی۔

جس میں باجوڑ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر اے ڈی سی زمین خان  ،ایم این اے گل ظفر خان ص، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر انچارج احمد سید ، سینئیر ریسرچ آفیسر عبد الرحمن، زراعت افسران عمران آفریدی، سبحان الدین، عمران الدین موجود تھے

مقررین نے کہا کہ باجوڑ کی آب وہوا زیتون کی کاشت کیلئےانتہائی موزوں ہے اور زمینداروں کو اس کی افادیت کے متعلق تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زیتون ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتی ہے اور زمیندار باجوڑ میں باغات کی شکل میں اس کی پیداوار بڑھا کر خاطر خواہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں اور ملکی خودکفالت میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر پی ایس ڈی پی پراجیکٹ برائے تجارتی بنیاد پر زیتون کی کاشت جناب احمد سید نے کہا کہ زیتون کی کاشت کے حوالے سے باجوڑ پورے صوبے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے اور محکمہ زراعت باجوڑ ضلع میں زیتون کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے حوالے سے کوشش کر رہی ہےاور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب زیتون میں باجوڑ خودکفیل ہوکر دوسرے اضلاع کو زیتون اور اس سے نکالے جانے والا تیل ملک کے دیگر حصوں کو ایکسپورٹ کریگا ۔

انہوں نے زراعت کے شعبے کیساتھ خصوصی دلچسپی اور زیتون کی کاشت کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ضیاء الاسلام داوڑ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

ایڈیشنل کمشنر زمین خان نےکہا کہ باجوڑ کی زمین زیتون کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے ۔انہوں نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ اپنی زمینوں پر باغات لگانے کیساتھ سبزیوں کی کاشت میں کردار ادا کریں تاکہ قدرت کی طرف سے میسر زرخیز زمین کا انصاف کے ساتھ استعمال یقینی ہوسکے اور کسان کی معاشی حالت بہتر میں معاون ثابت ہوسکے۔ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس سال باجوڑ میں ذیادہ سے ذیادہ زمینوں پر زیتوں کی کاشت کو مزید تیز کیا جا ئے ۔

تقریب میں زراعت آفیسر عمران آفریدی، سبحان الدین اور غوث الرحمن نے زمینداروں کو مختلف پودوں اور سبزیوں کی کاشت پربریفنگ دی ۔ ورکشاپ میں زمینداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.