تحصیل برنگ میں پولیس سٹیشن کا افتتاح

0

ضلع باجوڑ  :تحصیل برنگ پہنچنے پر مقامی علاقائی مشران کی جانب سے ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق اور ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاو اور دیگر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 افتتاحی تقریب میں ڈی پی او، ڈی سی، ایم این اے گلِ داد خان، ڈیڈک چیئرمین اجمل خان اور دیگر علاقائی مشران نے شرکت کی۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق   نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں پولیسنگ کا نظام تیزی سے جاری ہے جو ہمارے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پولیس سٹیشن کے قیام سے یہاں مقامی لوگوں کو انصاف کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ آج کا دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اب پولیس سٹیشن کے قیام سے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی آئے گی۔

انہوں نے تھانے میں آنے والے سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور ان کی ہر ممکن قانونی امداد کرنے کی  خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل برنگ کے عوام امن پسند ہیں۔ کوشش ہو گی کہ بعض مسائل کو علاقائی رسم و رواج کے مطابق حل کریں۔ نئے نظام میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، امیر اور غریب کے  لیے ایک ہی قانون  ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.